Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اقوام متحدہ کا افغانستان میں منشیات کی پیداوارمیں اضافے پراظہار تشویش

ویانا: اقوام متحدہ نے افغانستان میں افیون کی پیداوار میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ طالبان حکومت منشیات کی تجارت سے مالی فائدے اٹھا رہی ہے ۔

ویانا میں قائم اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کے خلاف جنگ کے دفتر کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں افیون کی پیداوار ایک سال پہلےکےمقابلےمیں 8فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال جولائی میں ختم ہونے والے پیداواری سیزن میں حاصل ہونے والی فصل کا حجم چھ ہزار آٹھ سو ٹن رہا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں افیون کی پیداوار اور ہیروئن کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔افیون کی غیر قانونی عالمی منڈی میں ابھی تک سب سے بڑا حصہ افغانستان ہی کا ہے۔

Related posts

عمران خان کے بیانات آئین کیخلاف اور وفاق پر حملہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

Hassam alam

یوکرین پر حملے کیا تو روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، امریکی صدر

Hassam alam

جون کے آغاز میں ہی مہنگائی کی شرح میں دو فیصد اضافہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment