Urdu
تازہ ترین دنیا

اقوام متحدہ میں کام کرنے والے بارہ روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم

واشنگٹن نے اقوام متحدہ میں ماسکو کے مشن میں کام کرنے والے بارہ عملے کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی حکام نے ایک خط کےزریعے آگاہ کیا ہے کہ بارہ روسی سفارت کاروں کو نان گراٹا قرار دیا گیا ہے۔ان سفارتکاروں کو سات مارچ تک ملک چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔

روسی سفیر نے اس اقدام کو اقوام متحدہ میں روسی مشن کے خلاف دشمنی پر مبنی کارروائی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میزبان ملک کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔امریکہ نے گزشتہ سال بھی ستائیس روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بدر کر دیا تھا ۔

Related posts

بھارت میں35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد

ibrahim ibrahim

ٹی ٹی پی سے صرف سیز فائر پر بات ہو رہی ہے، فواد چوہدری

Hassaan Akif

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی بی جے پی رہنماوں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

ibrahim ibrahim

Leave a Comment