Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا استقبال کیا۔ انٹونیو گوٹریس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیئے امداد کی اپیل کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اپنے دو روزہ دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اس کے علاوہ وہ وزیراعظم، وزیرخارجہ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Related posts

وفاقی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی

ibrahim ibrahim

نصف صدی بعد ایک بار پھر چاند پر انسانی مشن بھیجنے کی تیاریاں شروع

Nehal qavi

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

Hassam alam

Leave a Comment