Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سیلاب متاثرہ علاقوں کا دور ے پر روانہ ہو گئے۔ انتونیو گوتریس سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، نقصانات اور امدادی کاروائیوں کے جائزہ لیں گے۔ دورے کی شروعات سکھر ایئرپورٹ پر وزیرِاعلی سندھ کی تفصیلی بریفنگ سے ہوگی، جس کے بعد وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ ضلع جعفر آباد بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وزیرِاعظم اور سیکرٹری جنرل لاڑکانہ جائیں گے جہاں پر انکی ملاقات لاڑکانہ اور اس کے گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے آئے لوگوں سے ہوگی۔

یو این سیکریٹری جنرل سیلاب متاثرین، فرسٹ ریسپانس فورس ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اور اقوام متحدہ کا وفد بھی دورے کے دوران ہمراہ ہوگا۔ دورے کے دوران وزیرِاعظم اور سیکریٹری جنرل سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔یو این سیکریٹری جنرل سیلاب متاثرہ علاقوں کے فضائی معائنہ کے بعد موئن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو شدید بارشوں سے قدیم تہذیب موئن جو دڑو کے آثاروں کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Related posts

عالیہ بھٹ کا اپنا خاندانی نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

حکومت برآمد میں اضافے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے

Hassam alam

آج آپ اسپیکر کا کردار ادا کرکے تاریخ میں اپنا نام لکھوائیں

Hassam alam

Leave a Comment