Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نئی پالیسی کے تحت اسپورٹس باڈیز میں موجود مافیاز کو ختم کریں گے، عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دلبرداشتہ ہو کر شکست تسلیم کرنا اصل ہار ہے۔اسپورٹس زندگی کے عملی میدان میں مقابلے کا فن سکھاتی ہے۔ کوشش ہے پاکستان انٹرنیشل سپورٹس میں پوری طرح حصہ لے۔نئی اسپورٹس پالیسی کے تحت باڈیز میں موجود مافیاز کو ختم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کھیل کے میدان میں مقابلہ کرتے ہیں تو ہار اور جیت کاطریقہ سیکھتے ہیں۔ دلبرداشتہ ہوکر شکست تسلیم کرنا ہی اصل ہا ر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں مقابلہ کرنے والا گھبراتا نہیں ہے ۔اسپورٹس زندگی کے عملی میدان میں مقابلے کا فن سکھاتی ہے۔ میں نے زندگی کے 21سال انٹرنیشنل اسپورٹس گراؤنڈزمیں گزارے اور یہی سیکھا کہ کھیلوں سےانسان کومشکلات سےلڑناآجاتاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 70فیصد پاکستانی 30سال کے عمر سے کم ہیں۔ہم نے اپنے نوجوانوں کے لیے کھیل کےمیدان آباد کرنے ہیں ۔کوشش ہے پاکستان انٹرنیشل سپورٹس میں پوری طرح حصہ لے۔ سارے پاکستان میں کھیلوں کے میدان بنائیں گے۔ اسپورٹس باڈیز کی مکمل طور پر اصلاح کریں گے ۔نئی اسپورٹس پالیسی کے تحت باڈیز میں موجود مافیاز کو ختم کریں گے۔

وفاقی وزیر فہمیدا مرزا نے کہا کہ کہ ہمارے نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان پروگرام بہترین ہے۔ اسپورٹس سے مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمرن خان کے وژن کے مطابق اسپورٹس پالیسی بنائی گئی ہے۔

اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے مشعل جلا کر گروانڈ کا چکر لگایا۔ منصوبے تحت ایک کروڑ نوجوان کو کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ پروگرام میں کرکٹ ، ہاکی ، فٹ بال سمیت بارہ کھیل شامل کیے گئے ہیں۔

Related posts

پی ٹی اے کا فوری طور پر کرپٹو کرنسی کی ویب سائٹس بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

شفاف الیکشن کے بعد آرمی چیف کی تقرری ہونی چاہیئے، عمران خان

Nehal qavi

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment