Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

متحدہ اپوزیشن کا منی بجٹ روکنے کیلئے حکومت کا بھرپور مقابلے کا فیصلہ

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے منی بجٹ کے دوران حکومت کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کہتے ہین منی بجٹ کو روکنے کی پوری کوشش کریں گے مگر ڈنڈے سے تو نہیں روک سکتے ۔

اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کامشترکہ اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمااسلام پارلیمانی لیڈر شریک ہوئے ۔اجلاس میں منی بجٹ سمیت دیگراہم امور پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منی بجٹ کا راستہ روکنےکیلئے بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ منی بجٹ کو روکنے کی پوری کوشش کریں گے مگر ڈنڈے سے تو نہیں روک سکتے اور نہ ہی ٹی یل پی کا طرز عمل اختیار کریں گے اپنے ارکان کی تعداد کوپورا کریں گے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس میں اتحادیوں اور حکومتی ارکان کو کالز نہ آتیں تو حکومت کو شکست ہوجاتی۔ ایک رکن کو کہا گیا کہ عزت سے اجلاس میں آنا چاہتے ہوتو جہاز بھیج دیتے ہیں ورنہ اجلاس میں لانے کے لئے بندے بھیج دیتے ہیں ۔اس بار پنجاب اور کے پی کے میں ہونے والے دو انتخابات سے تو لگتا ہے کہ اب کالز نہیں آئیں۔

متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر سے چئیرمین نیب کیلئے نام فراہم نہ کرنے پر سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی ناموں پر غور جاری ہے ۔جمعیت علما اسلام نے تجویز دی کہ اگر پیپلزپارٹی نام فائنل نہیں کررہی تو جونام آئے ہیں وہ ایوان صدر کو بھجواددیتے دیں ۔

Related posts

حصص بازار میں مندی، 100 انڈیکس 44ہزارکی حدگنوا بیٹھا

Rauf ansari

عمران خان اور سابق چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہئے، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہونا ہماری ایمانداری کا ثبوت ہے

Hassam alam

Leave a Comment