امریکا نے افغانستان کے 7ارب ڈالر کےاثاثے منجمد کردیئے

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان کے سات ارب ڈالر کےاثاثے منجمد کردیئے۔ امریکا کےصدر جوبائیڈن نےایگزیکٹوآرڈر جاری کردیئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کے سات ارب ڈالر کے اثاثے پہلے ہی بائیڈن انتظامیہ نے روک کر رکھے ہیں لیکن امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا اور افغانستان کے سات ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردئے۔

اس سے پہلے نیویارک ٹائمز سمیت امریکی و برطانوی میڈیا نے خبردی تھی کہ امریکی جو بائیڈن افغانستان کی رقم کے آدھے پیسے گیارہ ستمبر کے متاٖثرین میں تقسیم کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More