Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی صحت کارڈ پر بلاوجہ تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ قومی صحت کارڈ پر بلاوجہ تنقید کرنا سمجھ سے باہر ہے جبکہ لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اگلے ہفتے ریسکسیو کی طرز پر ہیلپ لائن بنانے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے قومی صحت کارڈ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 60 لاکھ 63 ہزار افراد قومی صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ نادرا کے سروے کے مطابق 98 فیصد افراد نے قومی صحت کارڈ منصوبے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ قومی صحت کارڈ پر بے وجہ تنقید کی جارہی ہے۔جو لوگ پرائیویٹ اسپتالوں پر بات کررہے ہیں وہ بتائیں کیا یہ اسپتال انڈیا کے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی استعداد کار بڑھانے کیلئے آئندہ سال مزید پچیس ہزار نوکریوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

Related posts

تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا ہم اسے تباہی سے نکالیں گے، آصف زرداری

Rauf ansari

عمران خان کی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ٹیلی تھون، ایک ارب روپے سے زائد فنڈز جمع

Hassam alam

ایران کیخلاف طاقت کا استعمال ہو سکتا ہے، امریکی صدر

Hassam alam

Leave a Comment