Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایوان بالا میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد: ایوان بالا میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ممبر کی جانب سے نبی آخرزمان محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رکن کیجانب سے ناموس رسالت کے خلاف ایوان بالا نے متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ مذمتی قرارداد سلیم مانڈوی والا نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

سینیٹر عطاءالرحمان نے تجویزدی کہ توہین رسالت پر ایوان بالا کے ممبران پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی سفارتخانے تک ریلی نکالیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی جمعہ کی نماز کے بعد ایوان بالا کے ممبران پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی سفارتخانے تک جائیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ ناموس رسالت ﷺپر میرے دستخط کے ساتھ منظور کردہ مذمتی قرارداد کی کاپی اقوام متحدہ کے دفتر جمع کروائی جائے گی جہاں ایوان بالا کا تین رکنی وفد اقوام متحدہ کے دفتر جاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔

اقلیتی سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بی جے پی رہنماوں کے توہین آمیز کلمات سے مسلمانوں کے دل دکھی ہوئے ہیں۔یہ بی جے پی کا بیانیہ ہے ہندو مذہب کا بیانیہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا جب آپ بھارتی سفارتخانے جائیں تو میں سربراہی کرکے بھارت کو واضح پیغام دوں گا کہ اس عمل سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔

Related posts

ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے مزید 19 افراد جاں بحق

Hassam alam

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی حثیت سے استعفی دے دیا

Hassam alam

ملک میں کورونا وائرس سے دو افراد چل بسے

Hassam alam

Leave a Comment