Urdu
دنیا

امریکی ریاست کینٹکی میں شدید بارشوں کے بعد 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست کینٹکی کےمشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہےجبکہ مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست کی ناٹ کاؤنٹی کا مرکزی علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ کینٹکی کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں گاڑیاں، گھر اور عمارتیں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور سیکڑوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ گورنر نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طوفانوں کے ایک سلسلے نے ریاست کے مشرقی حصے کو ڈبو دیا ہے، جہاں بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Related posts

سری لنکا میں پٹرول ختم ہوگیا

ibrahim ibrahim

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

Hassam alam

یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے،پیوٹن

ibrahim ibrahim

Leave a Comment