Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکا کی سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کی منظوری

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل دینے سے دوست ملک کی سلامتی میں بہتری آئے گی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کو تقریبا 65 کروڑ امریکی ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے ایک سودے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سودے کے تحت امریکا سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے 280 جدید میزائل فراہم کرے گا۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اس سودے کو اس لیے منظور کیا ہے تاکہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں ریاض کی مدد کی جا سکے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران، سعودی عرب کے خلاف سرحد پار سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اسی لیے اسے منظوری دی گئی ہے۔

Related posts

تین سال سے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز

Hassam alam

کراچی میں شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ibrahim ibrahim

سری لنکن شہری کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرلیا، پنجاب پولیس

Rauf ansari

Leave a Comment