امریکی اور چینی صدور کے درمیان روس یوکرین جنگ پر گفتگو

نیویارک : امریکی اور چینی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔دونوں رہنماؤں نے یوکرین اور روسی جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

فرانس کی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب ژی جی پنگ کے درمیان ویڈیو کال پر رابطہ ہوا جس میں روس یوکرین جنگ پر گفتگو کی گئی ۔ چینی صدر نے کہاہےکہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

چینی صدر زی نے امریکی ہم منصب جوبائیڈن کو بتایاکہ یوکرین جنگ نہ روس اور نہ ہی یوکرین کے حق میں بہتر ہے۔ امریکی صدر نے انتباہ کیاکہ چین روس کی یوکرین جنگ میں مدد نہ کرے بصورت دیگر بیجنگ کوسنگین نتائج بھگتناہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More