واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ معطل سیکیورٹی تعاون کو بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات میں پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔سرحدی سیکیورٹی،انسداد دہشتگردی پر پاکستان سے تعاون جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں۔مذہبی آزادی کمیشن کی مودی حکومت پر پابندی کے مطالبے کے سوال پر کہا مذہبی آزادی کا کمیشن کوئی حکومتی ادارہ نہیں۔محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادی کا دفتر ان سفارشات کا جائزہ لے رہا ہے۔