Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکا:اسکول اور کالج میں فائرنگ،3 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست منی سوٹا اور ورجینیا میں ایک اسکول اور کالج میں فائرنگ کے واقعات میں 2 سیکیورٹی گارڈز اور ایک طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست منی سوٹا کے اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ ورجینیا کے کالج میں پیش آیا جہاں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکےکالج کے 2 سیفٹی آفیسرز کو ہلاک کر دیا ۔

حکام نے بتایا کہ ایک بندوق بردار نے منگل کی سہ پہر ورجینیا کے برج واٹر کالج میں ایک پولیس افسر اور ایک کیمپس سیفٹی افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جب انہوں نے کیمپس کی عمارت کے قریب ایک مشکوک شخص کی اطلاع پر مزاحمت کی۔

حملہ آور جس کی شناخت ورجینیا اسٹیٹ پولیس نے 27 سالہ الیگزینڈر وائٹ کیمبل کے نام سے کی ہے، نے دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر دونوں اہلکاروں کو گولی مار دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔

Related posts

چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Hassam alam

بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

ibrahim ibrahim

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو ایمان مزاری کی گرفتاری سے روک دیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment