Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امریکی ناظم الامور نے یو ایس اِی ایف پی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد: امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے پاکستان میں یو ایس ایجوکیشن فاونڈیشن کے صدر دفتر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے یو ایس ایجوکیشن فاونڈیشن ہیڈکوارٹرز کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ کواٹرز تعلیمی میدان میں پاک امریکہ تعلقات کا عکاس ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔طلبا کو اسکالرشپ پر بھجوا کر پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے کہا کہ مشترکہ تزویراتی مفادات اور اقدار پر مبنی تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ہمارے تعلیمی اشتراک میں مزید گہرائی آ رہی ہے۔

یو ایس ای ایف پی کی ریزیڈنٹ ڈائریکٹر ریٹا براؤن اختر کا کہنا تھا کہ 73 برس سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو تعلیمی وفود کے تبادلے سے مستحکم کر رہے ہیں۔1950 سے اب تک 9 ہزار سے زاید پاکستانی طلبہ کو امریکہ وظائف پر بھیج چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس فل برائٹ پروگرام کے تحت 200 کے قریب طلبہ کو وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ سی ڈی اے نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر وفاقی دارالحکومت کے ایجوکیشن سیکٹر ایچ ایٹ میں یوایس ای ایف پی ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے لئے ایک ایکڑ کا پلاٹ الاٹ کیا ہے۔

Related posts

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات

Rauf ansari

پی ٹی آئی ورکر محمد شبیر کا اپنی غلطی کا اعتراف

Hassam alam

پنجاب میں بھی مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر

Hassam alam

Leave a Comment