Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکا طالبان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ ہوں گے

واشنگٹن: امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذکرات اگلے ہفتے دوبارہ قطر میں شروع ہوں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق طالبان سے اگلے ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے۔ طالبان سے مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران پر بات ہو گی۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ کریں گے اور طالبان کے ساتھ 2 ہفتے تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

یاد رہے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 9 اور 10 اکتوبر کو دوحہ میں ہو چکا ہے۔

Related posts

سیاسی غیریقینی میکرو اکنامک عدم توازن پیدا کرسکتی ہے، ورلڈ بینک

Rauf ansari

عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ibrahim ibrahim

موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام کو بحال کر کے اپنا انتخابی وعدہ پورا کیا ،اسد قیصر

Hassaan Akif

Leave a Comment