Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکا کی روس کو یوکرین پر جارحیت سے باز رہنے کی تنبیہ

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوتن سے ٹیلی فونک رابطے میں یوکرین کے خلاف ممکنہ جارحیت سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن کو یوکرین کے خلاف جارحیت سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے جبکہ یوکرین کے صدر امریکی صدر کو دورہ یوکرین کی دعوت دے دی۔ یوکرین کے صدر نے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کو کیف چھوڑنے کے فیصلہ کو بڑی غلطی قرار دےدیا۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کلیبا کا کہنا ہے کہ روس نے سرحد پر فوجیوں کی اضافی تعیناتی سے متعلق وضاحت دینے کی باضابطہ درخواستوں کو نظر انداز کیا ہے جبکہ روس نے یوکرین کے سرحد پر تقریباً ایک لاکھ فوجی تعینات کرنے کے باوجود یوکرین پر حملہ کرنے کے منصوبے کی تردید کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک جھوٹی معلومات فراہم کر رہے ہیں جبکہ امریکا سمیت بعض مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ روس فوجی حملے کی تیاری کر رہا ہے اوروہ کسی بھی وقت یوکرین پر فضائی حملے سے جنگ کا آغاز کر سکتا ہے۔

Related posts

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید 32 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ

Hassam alam

پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا

Hassam alam

وزیراعظم کا شوکت خانم اسپتال کراچی کو اگلے سال کے آخر میں کھولنے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment