چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مزید خرابی۔ امریکا نے تائیوان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان کر دیا۔
پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پینٹاگون کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے جمعہ کو کہا کہ ہتھیاروں کے پیکج میں 60 اینٹی شپ میزائل، 100 فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور نگرانی کے ریڈار پروگرام کے لیے کنٹریکٹر لاجسٹک سپورٹ شامل ہوں گے۔ تائیوان کو امریکا کی جانب سے دیئے جانے والے ہتھیاروں میں 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ما لیت کا ‘ارلی ریڈار وارننگ سسٹم’ بھی شامل ہے۔
چین نے امریکا کی جانب سے کیئے جانے والے اس اعلان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ چین نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ امریکا تائیوان کے لیئے ہتھیاروں کا معاہدہ منسوخ کرے یا جواب کے لیئے تیار رہے۔ چین کا مزید کہنا ہے کہ اسلحہ پیکج امریکا چین تعلقات کو شدید خطرے میں ڈالے گا۔