Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکہ جوہری مذاکرات میں تاخیر کر رہا ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلےکو دو ہزار پندرہ کے جوہری معاہدے کی بحالی سے مت جوڑے۔ امریکہ متعدد بار ایران میں قید ایرانی نژاد امریکی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کر چکا ہے۔

ایران نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ دو ہزار پندرہ کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بالواسطہ مذاکرات میں تاخیر کر رہا ہے اور یہ کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات سے منسلک نہیں تھا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان سولہ ماہ تک بالواسطہ مذاکرات اور اس دوران یورپی سفارتکاروں کی فریقین کے ساتھ متعدد ملاقاتوں کے بعد یورپی یونین کے ایک سینئر عہدیدار نے آٹھ اگست کو کہا تھا کہ انہوں نے اس جوہری ڈیل کی بحالی کے لیے ایک حتمی پیشکش کر دی ہے اور یہ کہ انہیں اس بارے میں چند ہفتوں کے اندر جواب موصول ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرکٹ کے روایتی حریفوں کے درمیان فور نیشن سیریز کا پلان

Rauf ansari

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13جون کو طلب

Zaib Ullah Khan

چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment