Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عثمان بزدار مستعفی، وزیر اعظم نےپرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا

اسلام آباد: اسلام آباد: وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلٰی نامزد کرنےفیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اورحمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پرویز الہی کی بطور امیدوار وزارت اعلیٰ حمایت کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔ پرویز الٰہی نے عہدے کی آفر قبول کر لی ہے۔ ملاقات کے دوران عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا گیا۔

ترجمان چودھری پرویز الٰہی کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کے بعد پنجاب کی کابینہ سمیت تمام عہدے تحلیل ہو جائیں گے۔ پرویز الٰہی کل یا پرسوں حلف اٹھائیں گے پھر اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے وفاق میں حکومت کی حمایت پر اپنے استعفے سے متعلق ق لیگ کی قیادت کو پہلے ہی آگاہ کررکھا تھا۔ کیوں کہ وہ حکومت کی حمایت نہیں کرنا چاہتے تھے۔ جبکہ ق لیگ قیادت کی ہمدردیاں شروع سے ہی حکومت کے ساتھ تھیں۔

طارق بشیر چیمہ نے حکومت کیخلاف سخت موقف اپنا رکھا تھا۔ طارق بشیر کا کہنا تھا کہ میں حکومت کے خلاف اصولی موقف سے واپس نہیں ہوسکتا۔

Related posts

مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے لیکن حکومت کو پرواہ نہیں، امیر مقام

Rauf ansari

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ

Hassam alam

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ، راہول صفر پر آؤٹ

Hassam alam

Leave a Comment