Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث 120 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر افراد کی فوٹیج کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے اور میں واقعے سے متعلق ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔

Related posts

معروف گلوکارہ کی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش

Hassam alam

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی حثیت سے استعفی دے دیا

Hassam alam

جدہ ائیرپورٹ کے نارتھ ٹرمینل پر غیر معمولی رش

ibrahim ibrahim

Leave a Comment