Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

ویڈیو اسکینڈل کیس،عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد کی عدالت نے جنسی زیادتی اور ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ عدالت نے عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا جبکہ ملزم عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ مرکزی مجرم عثمان مرزا سمیت پانچ مجرموں کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ دو ملزمان کوبری کردیا گیا۔لڑکا لڑکی جنسی زیادتی کیس میں عثمان مرزا ، ادارس قیوم بٹ ، محب خان بنگش ، حافظ عطاء الرحمن ،فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کردیا گیا۔

عثمان مرزا کیس کا اسپیڈی ٹرائل ساڑھے 5 ماہ میں مکمل ہوا۔ چھ جولائی کو سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اٹھائیس ستمبر دو ہزار اکیس کو مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی۔ چھ جولائی دو ہزار اکیس کو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیس شروع ہوا۔مقدمے میں ایف آئی اے کی خاتون سمیت تین اہلکار بطور گواہ شامل تھے ۔

Related posts

منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کو چھ دسمبر تک مہلت

ibrahim ibrahim

آپ کو جوابدہ ہوں نہ معلومات فراہم کرنے کا پابند، عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب

Nehal qavi

سکھر کی حدود میں ریلوے ٹریک شدید متاثر، متعدد ٹرینیں عارضی طور پر معطل

Nehal qavi

Leave a Comment