Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین کاروبار

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا سستا کر دیا گیا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کر دیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180 روپے کی کمی کردی گئی۔

جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے سے کم کر کے 400 روپے کا کر دیا گیا ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے کے بجائے 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کرکے 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر980 روپے کا کردیا گیا تھا، جب کہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر 490 روپے ہوگئی تھی۔ تاہم وزیراعظم نے پرانی قیمت پر ہی آٹا فروخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Related posts

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 15 کروڑ فوجی امداد کا اعلان

Hassam alam

اسلامی نظام ہی عورتوں کے تمام حقوق اور عزت کا ضامن ہے، سراج الحق

Hassam alam

پاکستان کا نیدرلینڈ کو 315 رنز کا ہدف

Nehal qavi

Leave a Comment