Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ازبک نائب وزیراعظم کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تذویراتی امور خصوصاً افغانستان میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیراعظم سردار عمر زاکوف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ازبک نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ۔

جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور ازبک نائب وزیر اعظم کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون اور دائرہ کار بڑھانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنرل ندیم رضا نے ازبک نائب وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ دفاعی و فوجی تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیراعظم کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کا قومی مفادات کے تحفظ، علاقائی سالمیت کے دفاع میں کردار قابل قدر ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔

Related posts

وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب

Hassaan Akif

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس کل طلب

Rauf ansari

الیکٹرک ووٹنگ مشین کے حوالے سے من گھڑت باتیں کی جارہی ہے، حسان خاور

Rauf ansari

Leave a Comment