Urdu
پاکستان تازہ ترین

ازبک صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد: ازبک صدر شوکت مرزا یوف کا دورہ پاکستان ، ثقافت،تعلیم،دفاع اورعلاقائی رابطوں میں تعاون کی ترقی پرخصوصی توجہ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی صحت کارڈمیڈیکل مائیکروانشورنس کےشعبےمیں پہلااقدام ہے، پاکستان جغرافیائی سیاست سےجیواکنامکس کی طرف منتقل ہوگیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ازبک صدر شوکت مرزا یوف کا دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے جامع مشاورت کی اور دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کی گیا۔ ۔ اعلامیہ کے مطابق تمام شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ عالمی اور علاقائی اہمیت کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر کو 2022 میں شنگھائی تعاون تنظیم اور اقتصادی تعاون تنظیم کی سربراہی پر مبارکباد دی ۔ او آئی سی اور ایس سی او کے اندر ازبکستان کی سرگرمیوں کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔ دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کا خیرمقدم کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ سرگرمیوں کو منظم کرکے اس سنگ میل کو مناسب طریقے سے منانے پر اتفاق کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی صحت کارڈمیڈیکل مائیکروانشورنس کےشعبےمیں پہلااقدام ہے، پاکستان جغرافیائی سیاست سےجیواکنامکس کی طرف منتقل ہوگیاہے، وزیراعظم نےسماجی انصاف اورمعاشی تحفظ پرمرکوزوژن کاخاکہ پیش کیا۔ازبکستان کے صدر نے کہا کہ اصلاحاتی عمل کا مقصد ازبکستان اور پورے خطے کے لوگوں کے سماجی و اقتصادی مفادات ہیں، اس حکمت عملی میں اقتصادی سفارت کاری کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے، جنوبی ایشیاء خصوصاً پاکستان کے ساتھ موجودہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری کی نئی سطح پر لائیں گے۔

Related posts

مودی کا مقبوضہ کشمیر کادورہ، وادی میں مکمل ہڑتال

Rauf ansari

میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں

Hassam alam

عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment