Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عثمان بزدار پی ڈی ایم پر تنقید کے بجائے ڈینگی پر توجہ دیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پر تنقید عثمان بزدار کا لیول نہیں، وہ صرف ڈینگی پر توجہ دیں۔ڈینگی سے لوگ مررہے ہیں اور عثمان بزدار کو پی ڈی ایم کی فکر ستائے جا رہی ہے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے بھی خود کو اور اپنی حکومت کو ایسی بند گلی میں بند کر دیا جس کا نہ کوئی دروازہ اور نہ کھڑکی ہے ۔جس کا منہ بولتا ثبوت ضمنی اور کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن ہیں ۔ہر الیکشن میں انکو منہ کی کھانی پڑتی ہے پھر بھی شیخ چلی والی بڑکیں مارنے سے باز نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار پورے ملک میں نکمے اور نااہلی پن کی جیتی جاگتی مثال بن چکے ہیں۔ وہ ایسا لطیفہ بن گئے جن پر اب سوشل میڈیا پر میمز اور کارٹون بھی بننے شروع ہوگئے ہیں، کارٹون نیٹ ورک کے ہیرو اور ولن اب خود کو حقیقی ہیرو سمجھنے لگ گئے ہیں۔

Related posts

بہت جلد بہتری کی طرف جائیں گے، مریم اورنگزیب

Hassam alam

مقصود چپڑاسی مرا نہیں قتل کیا گیا ہے، شہبازگل کا الزام

Hassam alam

کراچی میں شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment