Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کل ووٹنگ ہوگی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج دن دو بجے وصول کیے جائیں گے جبکہ ووٹنگ کل دوپہر دو بجے ہوگی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج اتوار کو دن دو بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہی دن تین بجے ہوگی جس کے بعد امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا۔

وزیراعظم کے عہدے پر الیکشن کل دن دو بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہونا تھی تاہم اب وقت تبدیل کردیا گیا ہے جس کے مطابق ووٹنگ پیر کو دن دو بجے ہوگی۔

Related posts

پاکستان فٹبال فیڈریشن اورفیفا کمیٹی کے درمیان معاملات طے

Rauf ansari

ایک سال سے کم عمر بچوں میں بھی ڈینگی وائرس رپورٹ

ibrahim ibrahim

مریم نواز نے گانا بھی گایا تو وہ بھی چوری والا،فیاض الحسن چوہان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment