Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آبی مذاکرات: پاکستانی 5 رکنی وفد کل بھارت جائے گا

اسلام آباد: پاک بھارت آبی مذاکرات کے لیے پاکستان کا پانچ رکنی وفد انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی قیادت میں اتوار کو ہمسایہ ملک جائے گا، مذاکرات 30 اور 31 مئی کو نئی دہلی میں ہوں گے۔

پاک بھارت آبی مذاکراتی ایجنڈے میں بیراجوں کی مشترکہ انسپکشن کا شیڈول شامل ہے جبکہ یہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے، آبی شعبے سے متلعق ایشوز پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ سیلابی پانی سے متعلق معلومات کی پیشگی معلومات فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔

مذاکرات میں انڈس واٹرکمشنرز کی سالانہ رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، بھارت کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر پر بات چیت ہوگی۔

پاکستانی وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگا، وفد یکم جون کو واپس پاکستان پہنچے گا۔

اس سے قبل مارچ میں پاکستان میں مذاکرات ہوئے تھے۔

Related posts

کلبھوشن سے متعلق بل پاس نہیں ہوتا تو بھارت عالمی عدالت چلا جاتا، شہزاد اکبر

Rauf ansari

فیاض چوہان کی شہبازشریف اور نوازشریف کی ملاقات پر کڑی تنقید

Rauf ansari

نجی شعبہ کو دی جانے والی تیزگام ایکسپریس کا ٹھیکہ منسوخ

Nehal qavi

Leave a Comment