Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پرتشویش ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پرہمیں تشویش ہے ۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کوروکا گیا ہے۔ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے بڑے فکرمند ہیں ۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پرہمیں تشویش ہے تاہم تیل کی قیمتوں میں اضافے کوروکا گیا ہے۔فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ وزیراعظم مہنگائی کے حوالے سے پیکج کا اعلان کرنے جارہے ہیں جس سے ایک کروڑسے زائد آبادی کوبراہ راست ریلیف ملے گا۔

وزیراطلاعات کا کہناتھاکہ کورکمیٹی اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات ہوئی۔پنجاب میں شہروں کےمیئرکاانتخاب براہ راست ہوگا۔ وزیراعظم نے پارٹی کو پنجاب میں متحرک ہونے کی ہدایت دی۔وقت آنے پر کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے سے متعلق بتا دیا جائےگا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ میرے اور اعظم سواتی کےخلاف الیکشن کمیشن کا شو کاز نوٹس زیادتی ہے جبکہ ڈاکٹر شہبازگل نے کہاکہ کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے بھی الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ناراضگی کا اظہار کیا،جمہوری معاشروں میں بات کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

Zaib Ullah Khan

ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ بےبنیاد، من گھڑت ہے، دفتر خارجہ

Hassam alam

سینیٹ قائمہ کمیٹی:جوتوں کی کمپنی پر چھاپوں کی رپورٹ طلب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment