Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

علاقائی امن کیلئے دنیا کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رونگ رونگ نے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

Related posts

پشاور دھماکا: شہداء کی تعداد 56 ہوگئی، 200زخمی

Rauf ansari

لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق کی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت

Rauf ansari

کورونا: سعودی عرب نے 7 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

Hassam alam

Leave a Comment