Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عالمی سازش کو ناکام بنانے پراللہ کے شکر گزار ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سازش کو ناکام بنانے پر ہم اللہ کے حضور شکر گزار ہیں۔ حکومت گرانے والے حکومت بحال کروانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کے اجلاس ہوا جس میں مشاورت سے سابق چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کا نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن رہنماء باڈی لینگویج سے شکست خوردہ نظر آ رہے ہیں۔ وہ لوگ اب ہمارا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ حکومت گرانے والے حکومت بحال کروانا چاہتے ہیں۔ یہ عوام کی عدالت میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ ناجائز دولت کے ذریعے اقتدار میں آکر اپنے کیسز اور نیب ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں حکومت سے زیادہ پاکستان کا مفاد عزیز ہے۔ آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں۔ عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ بہترین کام کیا۔

Related posts

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملک کو غلام بنایا جارہا ہے، خواجہ آصف

Rauf ansari

وزیرِاعظم عمران خان سے چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب کی ملاقات

Hassam alam

سروسز ہسپتال میں مریض کی ہلاکت کا معاملہ مزید الجھ گیا

Hassaan Akif

Leave a Comment