اسلام آباد: وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوری نظام ہونا چاہیے۔جمہوریت جتنی حرام کے پیسوں کے اثر رسوخ سے باہر ہو گی اتنی طاقتور ہوگی۔عمران خان نے عوامی رائے عامہ کو موثر طریقہ سے اجاگر کیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک فضا بنی ہوئی ہے جہاں ہر کوئی غیر آئینی اقدام کے خلاف ہے ۔ ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوری نظام ہونا چاہیے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ جمہوریت جتنی حرام کے پیسوں کے اثر رسوخ سے باہر ہو گی اتنی طاقتور ہوگی اسی لیے آئین کے آرٹیکل اے 63 کی تشریح کے لیے عدالت گئے ہیں۔ووٹ کسی اور کے نام سے لو اس کو بیچ کرحرام کا پیسہ لو۔کچھ ماہ بعد اسی پیسہ کا آدھا خرچ کر کے واپس اقتدار میں آ جاؤ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں نمبرز پورے کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔اپوزیشن کو 172 نمبر پورے کرنے کی ضرورت ہے۔جس دن اپوزیشن 172 نمبر پورے کر لے گی ہم مان جائیں گے۔
