Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہم تلاشی دے چکے اب عمران کی باری ہے، حمزہ شہباز

لاہور: نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہناہے کہ ہم تلاشی دے چکے ہیں اب عمران خان کی باری ہے۔عمران خان کب تک یہ تماشا چلائیں گے؟۔

کھوکھر پیلس جوہر ٹاؤن میں نون لیگی ورکرز کنونشن میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج ایوان اقبال میں عمران خان رو رہے تھے۔عمران خان کو جھوٹے آنسوں کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ حلف کی باری صدر اور گورنر بیمار ہوجاتے ہیں، سارا ٹبر بھی بیمار ہوجائے لیکن ن لیگ حکومت ضرور بنائے گی۔

حمزہ شہباز نے عمران خان کے دور حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ آپ کبھی کھلاڑی تھے ہی نہیں صرف اناڑی تھے۔غریب کی جھونپڑیاں گرا کر ان سے چھت چھینی۔نوجوانوں کو نوکریوں کا خواب دے کر ان کے خواب چکنا چور کر دئیے۔

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑی بیچ کر چودہ کروڑ کما لیا ۔ گھڑی عمران خان کو نہیں پاکستان کو تحفے میں دی گئی تھی۔عمران خان جس مافیا کی بات کرتے تھے وہ کہیں اور نہیں بنی گالہ کے اندر بیٹھا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن جلد از جلد کرائیں، لاہور ہائیکورٹ

Hassam alam

شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

Zaib Ullah Khan

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

Nehal qavi

Leave a Comment