Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بیلاروس کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ بیلا روس کے سفیر نے افغان صورتحال اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے فوری عالمی معاونت کی ضرورت ہے۔پاکستان علاقائی و عالمی امور میں بیلا روس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

Related posts

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

Rauf ansari

قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار

Hassam alam

پی آئی اے کے پائلٹ کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر جہاز اڑانے سے انکار، مسافر کا احتجاج

Rauf ansari

Leave a Comment