Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مقدمات اورجیلیں کاٹنے کے با وجود موقف نہیں بدلا، سعد رفیق

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےکہا ہے کہ حکومت نے سیاسی مخالفین کےخلاف احتساب کے اداروں کو غلط استعمال کرکے جھوٹے مقدمات بنائے۔ ہم تو جیلیں کاٹ کر بھی اپنےموقف کےساتھ کھڑے ہیں ۔

فیصل آباد میں لیگی رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ کے انتقال پر چوہدری شیر علی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عابد شیر علی کو جلا وطنی پر مجبور کیا گیا اگر وہ پاکستان آئے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس کسی کے خلاف بھی نیب نے مقدمہ بنایا اس میں سے کچھ نہیں نکلا ۔ ہم نے تو جیلیں کاٹ لیں ۔ نیب کے سوالات کے جوابات بھی دے دئیے ۔جیلوں میں بھیج کر بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے ، نہ موقف بدلا ، نہ جماعت بدلی اور آج بھی اپنے مشن پر قائم ہیں مگر موجودہ حکمرانوں کو نیب کا سامنا کرنا پڑا تو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر حکومت ،اپوزیشن اور قومی سلامتی کے اداروں کو یک زبان اور ایک ہی موقف پر متحد ہونا چاہئے مگر یہ اپوزیشن سے بات کرنے کے روادار نہیں ۔ عمران خان سے یہ امید نہیں کی جا سکتی ۔ عمران خان کی حکومت نے تین سال میں سوائے لوڈشیڈنگ دوبارہ لانے ، مہنگائی بڑھانے اور بے روزگاری میں اضافہ کے کچھ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس خطہ میں قیام امن کیلئے مثالی کردار ادا کیا اور واجپائی کو پاکستان آنے پر مجبور کیا۔ نواز شریف پر الزام تراشی کرنے اور مودی کی حکومت کیلئے دعائیں کرنے والے عمران خان کی حکومت میں کشمیر کو ہڑپ کرنے کی سازش ہوئی اور یہ خاموش بیٹھے ہیں۔

سابق وفاقی نے کہا کہ امریکہ کو اڈے نہ دینے کی حمایت کرتے ہیں تاہم اگر امریکہ کو اڈے دینے سے انکار کرنا ہے تو ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لانا ہوگا۔

Related posts

عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر مذمتی قرارداد منظور

Rauf ansari

وزیرِاعظم سے امیرحیدر ہوتی اور ایمل ولی کی ملاقات

Rauf ansari

پی ایس ایل7:آج ملتان سلطان کا لاہور قلندر سے ٹاکرا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment