پنجاب میں نیا صوبہ بنائیں گےمگر سندھ میں نہیں، مراد علی شاہ

سہون شریف :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ساری جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی کہ وفاقی حکومت کتنا عرصہ چلے گی۔ ہم سب مل کر فیصلہ کریں گے آئندہ عام انتخابات کب ہونگے۔ جنوبی پنجاب صوبہ ہم نے بنانے کا کہا ہے مگر سندھ میں کوئی نیا صوبہ نہیں بن رہا۔

سہون شریف کے علاقے واہڑ میں اپنے والد کی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سند ھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ میرے والد سید عبداللہ شاہ کو بچھڑے پندرہ سال ہوگئے۔انکی بہت یادیں ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو کے سچے سپاہی تھے۔ان کو آج سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہونگے۔ 26 جون کو پہلے مرحلے میں انتخابات ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے میں جولائی میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا شکرگزار ہوں جو کراچی آئے۔ ہم نے سندھ کے جو بھی مسائل ہیں وہ ہم نے وزیر اعظم کے سامنے رکھے، کچھ مسائل فوری حل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ سندھ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔گزشتہ حکومت سے رابطے نہیں تھے کیوں کہ وہ ہم سے رابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے تھے۔عمران حکومت نے عوام کے خلاف کام کیا۔ تمام پارٹیزکے متفقہ فیصلے سے صدر پاکستان اور وزیر خارجہ تعینات ہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More