Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قوم کے ساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ قوم کے ساتھ ملکر کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں فیٹف رابطہ کمیٹی کے اراکین اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں امپورٹڈ سرکار کی معیشت تباہی اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے اور مہنگائی میں اضافے کے لیے ملک گیر احتجاج کی کال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچنے کے لیے ملک گروی رکھ کر مہنگائی کا عذاب نازل کر دیا، جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک کے مستقبل کی فکر نہیں۔


عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرے گی اور کل کے احتجاج میں قوم کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ظالم جبر سے عوام کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے، 2 ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اس کے اہداف پوری طرح آشکار کیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر قابض لشکر اپنی چوری بچانے کے لیے قوم کا مستقبل داؤ پر لگا رہا ہے، خود کو اقتدار میں رکھنے کے لیے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جا رہا ہے، تنبیہ کی تھی کہ سنبھلتی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کیا گیا تو حالات بے قابو ہوں گے۔

Related posts

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ کو بڑھایا ہے، چیئرمین ایف بی آر

Rauf ansari

بلوچستان: شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

Zaib Ullah Khan

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment