Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کسی کو بھی ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے اندر کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کرپر ردعمل، اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کان کھول کے سُن لیں الیکشن کا اعلان ہم نے کرنا ہے الیکشن چاہئیے تھا تو تب کرواتے جب اقتدار سے چمٹے ہوئے تھے اور اختیار رکھتے تھے، الیکشن سے متعلق آپ کے پاس اب کوئی اختیار نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎چار سال ملک اور عوام کو لوٹنے والا 25 مئی کو پھر اسلام آباد لوٹ مار کے نئے ایجنڈے کے ساتھ آرہا ہے، ‎عمران صاحب چار سال کی ناکامیوں، نااہلیوں اور کرپشن کی معافی مانگنے اسلام آباد آرہے ہیں، ‎‎چار سال میں 45000 ہزار ارب کا قرض لینے والا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ ‎بدترین مہنگائی سے چار سال عوام کی چیخیں نکلوانے والا ‎ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کے جھوٹے وعدے کرنے والا ‎ 16 فیصد مہنگائی کرنے والا اسلاآباد کیا کرنے آ رہا ہے؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچیس مئی کو آئی ایم ایف سے بات چیت کا آغاز ہے اور عمران خان کا اعلان اس پر نیاحملہ ہے۔

Related posts

گستاخانہ بیانات،پاکستان کا بھارتی ناظم الامور سے سخت احتجاج

ibrahim ibrahim

سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Hassam alam

وزیراعظم کل کوئٹہ میں سیکورٹی امور پر اجلاس کی صدارت کریںگے

Rauf ansari

Leave a Comment