اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ بڑا پر امن اور نتیجہ خیز ہو لانگ مارچ ہو گا یہ مارچ سارے صوبوں کی زنجیر ثابت ہوگا ۔ عمران کی قیادت میں ملک میں انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے۔
پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی جانب سے نکالی گئی حکومت مخالف ریلی فیض آباد سے شروع ہوکر لیاقت باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ ریلی میں سابق وزیر غلام سرور خان راجہ راشد حفیظ فیاض الحسن چوہان ودیگر مقامی قیادت نے شرکت کی ریلی کے باعث مری روڈ پر ٹریفک بری طرح متاثر رہا جبکہ ایمبولینسز کو بھی راستہ نہ مل سکا۔
لیاقت باغ چوک پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ راولپنڈئ میں عمران خان کی کال پر ریلی نکالی ہے ۔آج کی ریلی لانگ مارچ کے لیے عوام کو ایکٹو کرنے کے لئے نکالی گئی۔آج سب نے اعلان کیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نا منظور۔
چوہان نے کہا کہ پاکستان کے ادارے فوری طور پرالیکشن کا اعلان کریں۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کوئی کردار کشی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو لیڈر کی ناموس کے کی جنگ ہم لڑین گے۔اگر کسی ن لیگ کی قیادت نے زرداری فضل الرحمان نے کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی تو ان بتوں کو ریزہ ریزہ کر دیں گے۔
شیخ رشید کے خونی انقلاب بارے بیان پر چوہان نے کہا کہ یہ بڑا پر امن اور نتیجہ خیز ہو لانگ مارچ ہو گا یہ مارچ سارے صوبوں کی زنجیر ثابت ہوگا ۔ عمران کی قیادت میں ملک میں انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے۔