Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں ون مین شو نہیں چلنے دیں گے، مونس الہیٰ

لاہور: مسلم لیگ قاف کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ نہیں چاہتے۔وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں مگر ہم پنجاب میں ون مین شو نہیں چلنے دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے۔یہ پنجاب ہے حمزہ شہباز کا پولٹری فارم نہیں۔وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔

مونس الٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز ہوا میں انگلی لہراتے رہتے ہیں مگر صرف انگلی لہرانے سے حکومت نہیں چلا کرتی۔سب محکموں سے اجلاس اور کابینہ کی غیر موجودگی میں محکموں پر اپنی مرضی کے فیصلے ٹھونسنا اس کا ایک ثبوت ہے۔اگر وہ واقعی کابینہ کیلئے سنجیدہ ہوتے تو جیسے اپنا حلف سپیکر قومی اسمبلی سے اٹھا یا تھا وہ اپنی کابینہ کو بھی کسی اور سے اسی طرح حلف دلوا دیتے۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کی کرسی پر ایک سیکنڈ کیلئے بھی نہیں بیٹھ سکتے۔حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ کے منصب پر رہنا بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔

Related posts

پیٹرولیم کی قیمتوں میں میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،شہبازشریف

ibrahim ibrahim

کراچی:ضمنی انتخاب کی پولنگ ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ibrahim ibrahim

بلاول کی قیادت میں عوامی مارچ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگا

Rauf ansari

Leave a Comment