Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی پی کا مارچ رواں دواں، بلاول کا 1973 کے آئین کا تحفظ عزم

کراچی: پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کے خلاف عوامی مارچ مزارقائد سے روانہ ہوگیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم قائد عوام اور شہید بینظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے کے لیے نکلے ہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ اسٹیل ٹاؤن پہنچنے پر بلاول بھٹو زراری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسٹیل مل کی بنیاد میرے نانا نے رکھی تھی۔ اسٹیل مل ملازمین کو ان کا حق دلواکر رہونگا۔ عمران خان نے لوگوں کو روزگار دینے کی بات کی تھی لیکن لوگوں کا روزگار چھین لیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف 1973 کے آئین کا تحفظ کریں گے بلکہ ہم ہر پاکستانی کے حقوق کا بھی تحفظ کریں گے۔

Related posts

راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

Hassam alam

حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ، اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

Hassam alam

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment