Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکی مفادات کے خلاف ایرانی اقدامات کا جواب دیںگے، جو بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیدن کا کہنا ہے کہ اپنے مفادات کے خلاف ڈرون حملوں سمیت ایران کے اقدامات کا جواب دیں گے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روم میں جی 20 کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر جو بائیدن نے کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی ایران کے ایکشنز کے ساتھ مربوط ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ سمجھوتے کی طرف نہ لوٹنے کی صورت میں ایران کو اقتصادی قیمت چکانا پڑے گی۔

جو بائیڈن نے بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والی ملاقات میں ان کے اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں اور جرمن چانسلر اینگلا میرکل کے بیچ اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے واسطے سفارت کاری بہترین راستہ ہے۔

Related posts

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 فوجی جوان شہید

Rauf ansari

سعید غنی کورونا میں مبتلا ہو گئے

ibrahim ibrahim

امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند

Hassam alam

Leave a Comment