کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز رفتار گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ان ہوائوں سے موٹر سائیکل سواروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں موجود مغربی سسٹم کی وجہ سے کراچی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ہوائوں سے شہر قائد میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔قمبر شہداد کوٹ میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کا پول گرجانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
