Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک: دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس کے لیے صارفین کو ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین فوری طور پر ایسی اسٹوری کو ان ڈو کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کر دی گئی ہو، جس کے لیے ان ڈو بٹن کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے ۔ انڈو بٹن کو کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی اسٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔

یہ فیچرابھی بیٹا ورژن میں آئی او ایس ٹیسٹرز کے لیے ہے، لیکن جلد ہی آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی اور اس کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا جائے گا۔

واضح رہے اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو ایموجیزاور کیپشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کردیا

Hassaan Akif

ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کے چیچہ وطنی جلسے سے عمران خان کا خطاب شیڈول

Hassam alam

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردئیے

Hassaan Akif

Leave a Comment