لاس اینجلس: ایکشن مووی وائٹ ایلیفینٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم تین جون کو ریلیز کی جائے گی۔
وائٹ ایلیفینٹ ایک آنے والی امریکی فلم ہے جس کی ہدایت کاری جیسی وی جانسن نے کی ہے اور جانسن کی کہانی کی بنیاد پر جانسن اور ایرک مارٹنیز نے کمپوز کی ہے۔ اس میں مائیکل روکر، بروس وِلیس، اولگا کریلینکو، اور جان مالکووچ شامل ہیں۔
وائٹ ایلیفینٹ بروس ولیس کی اداکاری کی آخری فلموں میں سے ایک ہے، جس کے بعد انہوں نے اداکاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔فلم 3جون کوریلیزکی جائے گی۔