Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

رات کے بارہ بجے کیوں عدالتیں کھولیں، کیا جرم تھا میرا، عمران خان

کراچی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے آج تک کبھی پاکستان کا قانون نہیں توڑا۔ رات کے 12 بجے جوعدالتیں کھلیں ساری زندگی میرےدل میں یہ بات رہ جائےگی۔ سپریم کورٹ کافیصلہ ایساہوتاہےکہ ہمارےہاتھ بندھ جاتےہیں۔ جورات کے 12 بجے عدالتیں کھلیں،پوچھتاہوں ایساکیاجرم کررہاتھا؟ رات کے بارہ بجے کیوں عدالتیں کھولیں، کیا جرم تھا میرا ؟

کراچی میں مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی والوں کادل سے شکریہ اداکرتاہوں۔بڑی خوشی ہے کہ آج ساری جگہ پاکستان کی جھنڈے دیکھ رہاہوں۔ آج میں آپ کے سامنے بڑی خاص بات چیت کرنے آیا ہوں۔ ہمارے ملک کےخلاف ایک سازش کی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر ملک کےخلاف سازش کی گئی۔ کہاگیاتھاکہ عدم اعتمادکامیاب نہ ہوئی توپاکستان کومشکل کاسامناکرناپڑےگا۔ کہاگیااگرعدم اعمتادکامیاب ہوگئی توپاکستان کومعاف کردیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے میں اپوزیشن کی ملاقتیں ہوئیں۔ کئی صحافی خاص طور پراس سازش میں ملوث تھے۔ایک صحافی نے بتایاکہ آپ کوپتہ ہے ہمارے اوپربڑاپیسہ خرچ ہورہاہے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام سن لیں کہ یہ سازش تھی یامداخلت تھی۔ عوام خودبتائیں کہ مداخلت تھی یاسازش؟ عوام غورسے سنیں کہ اس ملک کے ساتھ ہواکیاہے۔ قوم کوغلام رکھنےکیلئے سازش کی گئی۔ عوام بتائیں کہ اس سے زیادہ شرمناک دھمکی اورکیاہوگی۔ معصومانہ سوال ہے کہ وزیراعظم میں ہوں لیکن دھمکی کس کودےرہاہےکہ وزیراعظم کوہٹاو۔ اچانک کچھ لوگوں کے ضمیرجاگ جاتے ہیں۔ اچانک اتحادی چھوڑناشروع کردیتے ہیں عوام تبائیں کیایہ سازش نہیں تھی؟ عدم اعتمادکی تحریک کاپہلے ہی معلوم تھاکہ میچ فکس ہوچکاہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں کبھی کھیل کے میدان میں قوم کوشرمندہ نہیں کرایا۔ میرانام کبھی بھی میچ فکسنگ میں نہیں آیا۔مسئلہ آپ کے مستقبل کاہے۔ مسئلہ پی ٹی آٗئی کانہیں بلکہ پاکستان کاہے۔ میں کسی قوم کے خلاف نہیں ہوں۔ میں کبھی کسی ملک کے خلاف نہیں۔ میں اینٹی امریکا،اینٹی بھارت نہیں میں انسانیت کے ساتھ ہوں۔میں دوستی سب سے چاہتاہوں لیکن غلامی کسی سے نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکامیں پاکستانی کمیونٹی بڑی طاقتورہے۔ اوورسیزپاکستانی پیسےبھیجتےہیں توملک چلتاہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کوسلام پیش کرتاہوں کہ وہ اس سازش کیخلاف نکلے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے کہاکہ عمران خان تمہاری جان کوخطرہ ہے۔ میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی آپ کی آزادی ضروری ہے۔۔ کہاگیاکہ عمران خان تمہارےپیچھے مافیالگی ہوئی ہے۔ایک سازش کے ےتحت میرجعفرہم پر مسلط کردیاگیا۔ میرجعفرایک غدارتھاجس نے غداری کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کومراسلےکی تحقیقات نہیں کرنی چاہتےتھی؟ جب کھلی منڈی لگی تھی، سیاستدان بک رہے تھےکیاعدلیہ کواس وقت ایکشن نہیں لیناچاہتےتھا؟ کیاآئین یہ اجازت دیتاہےکہ ووٹ لےکرآئین اورپھرپیسے لےکرخودکوبیج دیں۔ پاکستان کے عوام سن لیں کہ ان ضمیرفروشوں کوکبھی معاف نہیں کرنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دور میں ٹرمپ نے کہا پاکستان سےدہشتگردی ہورہی ہے۔ ٹرمپ کوجواب دیاپاکستان نے سب سے زیادہ دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دی ہیں۔امریکاکوکہاکہ آپ کوپاکستان کاشکریہ اداکرناچاہئے۔ میں امریکیوں کوبہت اچھی طریقے سے جانتاہوں۔ میرجعفرجوتے پالش کرنے کاایکسپرٹ ہے۔چیری بلوسم کوحکم ملاکہ ڈومورکرو۔ میرجعفرسوٹ پہن کرپھرتاہےاوربتاتاہےکہ میں بھی آپ ہی کی طرح ہوں۔

جب آپ ملک کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہوتےہیں توآپ پردباوڈالاجاتاہے۔

Related posts

کیٹی بندر کے قریب ڈوبنے والی کشتیوں کی تلاش جاری، 2 لاشیں برآمد

Rauf ansari

قومی اسمبلی میں دوسرا نیب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور

Hassam alam

وزارت اطلاعات اور برطانوی ہائی کمیشن کے تحت نو ٹائم ٹو ڈائے کا پریمئیر

Rauf ansari

Leave a Comment