Urdu
کھیل

ویسٹ انڈیز سیریز:پاکستان کے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب برقرار رہیں گے۔ محمد حفیظ،شعیب ملک، عماد وسیم،سرفراز احمداور فہیم اشرف ڈراپ، حسن علی کو آرام دیا گیا محمد حسنین کی واپسی ہوئی۔

کیرن پولارڈ کی قیادت میں ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچز کھیلنے نو دسمبر کو کراچی پہنچ رہی ہے۔ مہمان ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی میچزتیرہ،چودہ اور سولہ دسمبراور ون ڈے اٹھارہ،بیس اوربائیس دسمبرکو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پندرہ اور ون ڈے میچزکے لیے سترہ رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیاہے۔

بابراعظم کپتان اورشاداب خان کوان کا نائب برقرار رکھا گیا ہے۔ محمد حفیظ اورشعیب ملک سیریز سے دستبردار ہوگئے۔عماد وسیم،سرفرازاحمد اورفہیم اشرف کو ڈراپ کردیا گیا۔حسن علی کوآرام دیا گیا ہے۔ محمد حسنین کی واپسی ہوئی ہے دیگرپلیئرزمیں محمد رضوان،فخرزمان،آصف علی، حیدرعلی، افتخاراحمد،خوشدل شاہ،حارث رؤف،وسیم جونیئر،محمد حسنین،محمد نواز،شاہین شاہ آفریدی، شاہنوازدھانی اورعثمان قادرشامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں سعودشکیل اورامام الحق بھی منتخب ہوئے ہیں۔

Related posts

تیسرے ونڈے میں نیدر لینڈز کو شکست: پاکستان نے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا

Hassam alam

آسٹریلیا کی ٹیم آسان نہیں، بابراعظم، ہماری ٹیم مضبوط ہے، پیٹ کمنز

ibrahim ibrahim

تیسراٹی20:آسٹریلیانےسری لنکاکو6وکٹ سے ہرادیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment