Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

معاشی قتل عام برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمعہ 29 اکتوبر کو ہم دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ملک میں یہ معاشی قتل عام ہم برداشت نہیں کریں گے ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوید علی کماریو سے ان کے بھتیجے اسرار احمد کماریو اور ڈاکٹر نعمت اللہ وگن سے ان کے صاحبزادے سلیم وگن کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل دریافت کئے ۔ بلاول بھٹو زرداری کو جیالوں نے ان کے حلقہ انتخاب کے مسائل سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ افراد کو دیتے ہوئے کہا کہ آپ نہ صرف پی پی پی کے جیالے ہو ۔آپ میرے دست و بازو ہو۔ آپ میری طاقت ہو۔ آپ نے مجھے اس حلقہ انتخاب سے منتخب کیا ہے لہذا آپ کی دوہری ذمہ داری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمعہ 29 اکتوبر کو ہم دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ملک میں یہ معاشی قتل عام ہم برداشت نہیں کریں گے ۔جمعہ 29 اکتوبر کا احتجاج دراصل اس بات کا بھی اظہار ہوگا کہ ملک کو عوام دوست معاشی پالیسیاں چاہئیں۔ ہم سب مل کر عوامی طاقت سے ملک کی قسمت بدلیں گے۔

Related posts

بنوں میں امن وامان کی خراب صورتحال، بلدیاتی الیکشن ملتوی

Rauf ansari

کراچی:خطرناک قیدیوں کا فرار،جیل عملہ کے 8ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

ibrahim ibrahim

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، ڈالر بھی گر گیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment