چوبیسویں ونٹر اولمپک گیمز کا آج سے بیجنگ میں آغاز ہورہا ہے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت چوبیس عالمی لیڈروں کی موجودگی متوقع ہے۔ بیس فروری تک گیمز میں اکیانوے ممالک کے دو ہزار آٹھ سو اکہتر ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ سات کھیلوں کے پندرہ مقابلوں میں ایک سو نو میڈلز کے لیے مقابلہ ہوگا۔
چوبیسویں سرمائی اولمپک گیمز کا بیجنگ میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہورہاہے۔ بیجنگ گرمائی اولمپک گیمز کی بھی میزبانی کرچکاہے۔ وہ سرمائی اورگرمائی دونوں اولمپکس کی میزبانی کرنے والا دنیا کا پہلا شہر ہے۔ جمعے کو رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں چینی ثقافت کے رنگ نمایاں ہوں گے۔ بے مثال آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
