Urdu
کھیل

ویمن ورلڈکپ نیوزی لینڈمیں کل سے شروع

بارہواں ویمنزورلڈکپ کل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہورہاہے،جس میں آٹھ ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پراکتیس میچز میں ٹرافی کے لیے جنگ کریں گی۔افتتاحی میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ماؤنٹ مونگنائی میں کھیلاجائے گا۔پاکستان پہلا میچ اتوار کوروایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

بارہواں آئی سی سی ویمن ورلڈکپ نیوزی لینڈ کے چھ وینیوز پرجمعہ چار مارچ سے شروع ہورہاہے۔آسٹریلیا چھ، انگلینڈ چار اورنیوزی لینڈ ایک مرتبہ ویمن کرکٹ کے عالمی چیمپئن بن چکے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شریک آٹھ ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر اکتیس میچز میں ٹرافی کےلیے نبردآزماہوں گی۔ افتتاحی میچ جمعہ کومیزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان کھیلاجائے گا۔ فائنل تین اپریل کوکرائسٹ چرچ میں ہوگا۔

کورونا کے پیش نظرآئی سی سی نے خصوصی پلیئنگ کنڈیشنزکے تحت نو پلیئرز سائیڈ میچزکی اجازت دی ہے۔ ٹیم انتظامیہ اورکوچنگ ٹیم کی دوخواتین ارکان میں حصہ لے سکیں گی۔جنہیں بیٹنگ اوربولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ اتوارکوروایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

Related posts

شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سےباہر

ibrahim ibrahim

ایشیا کپ، سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر ایشین چیمپیئن بن گیا

Nehal qavi

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کا آغاز آج مظفر آباد میں ہوگا

Nehal qavi

Leave a Comment